بڑی خبر : عامر علی خان اور کودنڈا رام کی ایم ایل سی کے طور پر تقرری منسوخ، سپریم کورٹ کا سنسنی خیز فیصلہ

دہلی: سپریم کورٹ نے تلنگانہ میں گورنر کوٹہ کے تحت ایم ایل سی کی تقرریوں پر سنسنی خیز فیصلہ دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے تلنگانہ جنا سمیتی کے صدر کودنڈارام اور نامور صحافی عامر علی خان کی تقرریوں پر روک لگا دی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے ان دونوں رہنماؤں کی تقرریوں کو معطل کرنے کا حکم دیا۔

بھارت راشٹرا سمیتی کے قائدین داسوجو شراون اور ستیہ نارائنا نے کودنڈارام اور عامر علی خان کی بطور ایم ایل سی تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ درخواستوں کی سماعت کرنے والی سپریم کورٹ نے آج فیصلہ سنایا۔ بنچ نے پہلے دیے گئے عبوری احکامات پر نظر ثانی کرتے ہوئے کہا کہ انتخاب بعد کے احکامات کے مطابق کیا جانا چاہیے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ عبوری احکامات کے بعد حلف لینا غلط تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں