حیدرآباد (دکن فائلز) جماعت اسلامی کے سینئر رہنما و حیدرآباد و تلنگانہ کی معروف شخصیت جناب محمد اظہرالدین کو بحیثیت امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ مقرر کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق تلنگانہ میں جماعت اسلامی کے سینئر ارکان کی جانب سے محمد اظہرالدین کو امیر حلقہ مقرر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جارہا تھا، جس کو نظر میں رکھتے ہوئے مرکزی قیادت نے محمد اظہر الدین کو امیر حلقہ تلنگانہ مقرر کیا ہے۔
محمد اظہر الدین اس سے قبل بھی جماعت کے کئی اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں۔ وہ طویل عرصہ سے جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں۔ محمد اظہر الدین کو امیر حلقہ مقرر کرنے پر جماعت اسلامی کے ارکان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔