محمد علی شبیر کی کار حادثہ کا شکار، سینئر کانگریس رہنما محفوظ

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ حکومت کے مشیر و کانگریس کے سینئر رہنما محمد علی شبیر ایک خوفناک سڑک حادثے میں محفوظ رہے۔ اطلاعات کے مطابق ان کی گاڑی کے ڈرائیور نے دوسری کار سے بچنے کی کوشش کی، اس دوران غیر متوقع طور پر، کار کا ٹائر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد پھٹ گیا۔

خوش قسمتی سے حادثہ کے وقت محمد علی شبیر گاڑی میں نہیں تھے اس لیے وہ محفوظ رہے۔

محمد علی شبیر وزراء کی ایک ٹیم کے ساتھ کاماریڈی پہنچے تھے جو کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی میٹنگ کے لیے جائے وقوع کا معائنہ کرنے آئی تھی۔ اسی دوران محمد علی شبیر کی کار حادثہ کا شکار ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں