نیپال میں بغاوت کے بعد وزیراعظم کے پی شرما نے استعفیٰ دیدیا، احتجاج نے شدت اختیار کرلی، حالات انتہائی کشیدہ، ملک کے مستقبل پر تجسس (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) نیپال میں عوامی بغاوت کے بعد نیپالی وزیراعظم کے سیکرٹریٹ دفتر کی جانب سے کے پی شرما اولی کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ نیپالی وزیراعظم کے دستخط سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ کے پی شرما اولی نے ملک میں جاری بحران کے آئینی حل کے لیے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال میں کرپشن اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک کیے جانے کے بعد سے کھٹمنڈو سمیت مختلف شہروں میں شدید احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جس میں 19 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ احتجاجی مظاہروں کے دوران اہم سیاسی شخصیات کے گھروں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں نیپالی وزیراعظم کے پی شرما اولی اور سابق وزیراعظم شیر بہادر کا گھر بھی شامل ہے جب کہ مظاہرین نے سیاسی جماعت کے ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1965333859257794849

میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کھٹمنڈو میں کرفیو کے باوجود ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے جہاں انکی فورسز سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔ طلبا اور نوجوانوں کے احتجاج میں کئی وزرا کے گھروں کو آگ لگادی گئی جبکہ کئی لیڈرز ملک چھوڑ چکے ہیں اور متعدد رہنما ملک چھوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کے پی شرما اولی بھی دبئی فرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں