حیدرآباد (دکن فائلز) پنجاب میں بدترین سیلاب نے بڑے پیمانہ پر تباہی مچا دی ہے! اس مشکل گھڑی میں ہندوستانی مسلمانوں نے سب سے پہلے، اپنے ہم وطنوں کی مدد کےلئے ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔ پنجاب میں سیلاب کے دوران سب سے پہلے میوات کے مسلمان متاثرین کی مدد کےلئے میدان میں اترے۔
جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کو پنجاب کی صورتحال کا علم ہوا، تو انہوں نے فوری طور پر سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اپیل جاری کی۔ مولانا مدنی کی اپیل کا اثر یہ ہوا کہ مساجد اور مدارس سے مدد کے اعلانات جاری ہوئے، اور دیکھتے ہی دیکھتے مسلمانوں کے امدادی قافلے پنجاب کی طرف روانہ ہو گئے۔ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کہ مسلمان سب سے پہلے آگے آئے۔
امیر جماعت اسلامی ہند کی ہدایت پر نئی دہلی سے جماعت اسلامی ہند کے قومی سکریٹری مولانا شفیع مدنی نے ایک ٹیم کے ساتھ پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔
تفصیلی خبر کےلئے ویڈیو ضرور دیکھیں: لنک پر کلک کریں:
https://www.youtube.com/watch?v=VDs9BdsuwRY
فیس بک پر ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://www.facebook.com/share/v/1BJAZFj79Y/


