خلیل الحیہ کی امامت میں ان کے صاحبزادے اور دوحہ میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ

حیدرآباد (دکن فائلز) حماس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ غزہ میں جماعت کے سرکردہ رہنما سربراہ خلیل الحیہ نے اپنے شہید فرزند ہمام الحیہ اور ان شہداء کی نماز جنازہ ادا کی جو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قابض اسرائیل کے بزدلانہ اور غدارانہ قاتلانہ حملے میں شہید ہوئے۔

حماس نے اپنے مختصر بیان میں واضح کیا کہ نماز جنازہ قطر کی سرکاری سکیورٹی انتظامات کے تحت ادا کی گئی۔ گذشتہ روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ان شہداء کی تدفین کی گئی جنہیں اسرائیل نے چند روز قبل حماس کے وفد پر حملے میں شہید کر دیا تھا۔

نماز جنازہ عصر کے بعد مسجد محمد بن عبد الوہاب میں ادا کی گئی۔ شہداء کو دوحہ کے مسیمیر قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے علاوہ حماس کے کئی قائدین اور ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں