یہودی شرپسند بلوائیوں کا قبلہ اول پر دھاوا، تلمودی رسومات کی ادائیگی، عالم اسلام میں غصہ کی لہر

حیدرآباد (دکن فائلز ؍ ویب ڈیسک) یہودی شرپسند بلوائیوں نے ایک بار پھر قبلہ اول پر دھاوا بول کر عالم اسلام کے مسلمانوں کو انتہائی غم و غصہ میں مبتلا کردیا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق آج اتوار کی صبح صہیونی آبادکاروں کے جتھوں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بولا اور قابض اسرائیلی فوج کی سخت حفاظت میں تلمودی رسومات ادا کیں۔

بیت المقدس کے ذرائع کے مطابق درجنوں صہیونی آبادکار مسلسل گروپوں کی شکل میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور اشتعال انگیز تلمودی رسم ادا کی۔ ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے دروازوں اور پُرانی بستی کے اطراف فوجی ناکے اور سخت پابندیاں بڑھا دیں اور نماز کے لیے آنے والے فلسطینیوں اور شہریوں کو ہراساں کیا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق یہودی انتہا پسند گروہ بڑی تعداد میں مسجد اقصیٰ پر بڑے پیمانے پر دھاوے کی تیاری کر رہے ہیں۔ قبل اول پر یہ حملہ “عبرانی سال نو” کے موقع پر 22 سے 24 ستمبر کے درمیان دو دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

صہیونی آبادکاروں کی انتہا پسند جمع ہوکر مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں اپنی تلمودی رسومات زبردستی مسلط کرنے کی کوشش میں ہیں، جسے نہایت خطرناک سازش قرار دیا جارہا ہے تاکہ بیت المقدس کی بے حرمتی کی جاسکے۔ یہ کوشش القدس کی اسلامی اور تاریخی شناخت کو مٹانے اور اصل حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں