جمعیت علماء گریٹر حیدرآباد کی تشکیل: مولانا محمد مصدق القاسمی صدر، مولانا محمد مصدق القاسمی، مولانا محمد سید نذیر احمد یونس جنرل سکریٹری منتخب

حیدرآباد (دکن فائلز) جمعیت علماء گریٹر حیدرآباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس بتاریخ 21/ربیع الاول 1447 ہجری مطابق 14/ستمبر 2025 عیسوی بروز اتوار بعد نماز عشاء مدرسہ تجوید القران عنبر پیٹ میں انتہائی اہتمام کے ساتھ منعقد ہوا۔

حضرت مولانا مفتی عمران صاحب مدظلہ رکن مرکزی انتخابی بورڈ، حضرت مولانا مفتی محمد عمر صاحب قاسمی بنگلوری مدظلہ معزز رکن انتخابی بورڈ تلنگانہ، محترم جناب حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب مدظلہ جنرل سکریٹری جمعیت علماء تلنگانہ رونق سٹیج رہے۔

حضرت مولانا حافظ عمر محی الدین صاحب مدظلہ نے مسحور کن آواز میں قرت کلام کے ذریعہ سے اجلاس کا آغاز فرمایا، محترم جناب قاضی علیم الدین صاحب نے ہدیہ نعت پیش فرمایا۔

حضرت مولانا سید نذیر احمد یونس صاحب قاسمی نے جمیعت علماء گریٹر حیدراباد کی تین سالہ معیاد کے کارگزاری پیش فرمائیں جس میں آپ نے عظمت صحابہ مہم، عظمت صحابہ کوئز، سیرت محسن انسانیت، اصلاح معاشرہ کے پروگرام، مکاتب کا قیام اور متعدد دینی، ملی، رفاہی، سماجی، اصلاحی، اور تربیتی خدمات کی روشن کارگزاری کے کچھ نمونے پیش فرمائے۔

محترم جناب حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب نے حیدرآباد کے گزشتہ معیاد میں ہونے والے نمایاں کردار بالخصوص 97000 ممبر سازی کا تذکرہ کرنے کے بعد انتخابی عمل شروع کیا۔

بہ اتفاق شرکاء درج ذیل ارکان منتخب ہوئے :
صدر : حضرت مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب دامت برکاتہم
جنرل سکریٹری : حضرت مولانا محمد سید نذیر احمد یونس صاحب قاسمی دامت برکاتہم
نائب صدر 1 : حضرت مولانا حافظ رشیدی صاحب مدظلہ
نائب صدر 2 : حضرت مولانا سید احمد ومیض ندوی صاحب مدظلہ
نائب صدر 3 : حضرت مولانا عبدالملک مظاہری صاحب مدظلہ
نائب صدر 4 : حضرت مولانا مفتی تجمل حسین صاحب قاسمی مدظلہ
خازن : حضرت مولانا سید مصباح الدین صاحب قاسمی مدظلہ

حضرت مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب دامت برکاتہم نے صدر منتخب ہونے پر اپنے خطاب میں فرمایا ؛ چونکہ حیدرآباد میں جمعیت علماء سے منسلک دیگر علماء کرام بھی موجود ہے تو میری دلی خواہش یہ تھی کہ آپ کسی اور منتخب کرتے تاہم کثیر علماء کے اصرار پر استعانت باللہ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر ادا کیا۔

اس موقع پر حضرت مولانا مفتی عمران صاحب مدظلہ نے جمعیت علماء کا تعارف بہت ہی پر اثرانداز میں میں کرایا
بالخصوص ارتداد کی کی بڑھتی ہوئی لہر کی سنگینی کو بیان فرمایا کہ کس طرح تعلیم وغیرہ میں ارتدادی مواد پڑھایا جارہا ہے اور قوم ارتداد کے دہانے پر کھڑی ہے، اور اس کے لئے لائحہ عمل پیش فرمایا کہ ارتداد کی روک تھام کے لیے جوڈیشلی طور پر مؤثر طریقہ سے انجام دئیے جاسکتے ہیں، میڈیکل اور وکالت کی تعلیم امت کی بہنوں کو بہرہ ور امت کی ساری بہنوں بیٹیوں کے پردہ اور طلاق و خلع اور دیگر معاشرتی مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔

حضرت مولانا مفتی محمد عمر صاحب قاسمی بنگلوری دامت برکاتہم العالیہ کا خطاب ہوا
آپ نے اپنے بیان میں جمیعت علماء کے بہت سارے شعبوں کا تذکرہ کیا اور فرمایا کہ مکاتب دینیہ کے قیام کے سلسلے میں حیدرآباد میں جو خدمات ہیں وہ قابل ستائش ہیں نیز آپ نے کہا کہ مکاتب دینیہ کے قیام میں حضرت مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب کا بہت بڑا کردار ہے اور علماء کرام کو اپنی خدمات کے ساتھ ساتھ مکاتب دینیہ کے قیام کی خدمت بھی انجام دینا چاہیے فی الحال مکاتب کا قیام فرض عین کے درجے میں ہیں اس کے ذریعے سے نوجوانوں اور کم سنی میں بچوں کے ایمان کی حفاظت کا بہترین ذریعہ ہے۔

دوسری بات آپ نے یہ کہی کہ ارتداد کی ایک شکل یہ بھی ہے کہ تاریخ کو مسخ کر کے مسلمان کو دو نمبر کا شہری ثابت کیا جا رہا ہے جیسا کہ صوبہ کرناٹک میں ایسا مواد باضابطہ نصاب میں شامل کیا جا چکا ہے، اس سلسلے میں بھی مسلم قوم کو مسلمانوں کی تاریخ سے واقف کرنا بھی بے حد ضروری ہے۔

تیسری بات اپ نے یہ کہی کہ ریاست تیلنگانہ میں منشیات نے ملوث نوجوانوں کی تعداد 10 سے 17 لاکھ کے درمیان ہے جس کے نتیجے میں نوجوان اپنے آپ کو تباہ و برباد کر رہے ہیں اس سلسلے میں نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے جمعیت یوتھ کلب کا نظام بے حد مفید اور ضروری ہے

چوتھی بات مسجدی سطح پر اپنے علاقے کا سروے کر کے ان کے تقاضوں کو سمجھ کر قوم کی ضرورت کو پورا کریں، آپ نے اس کے علاوہ بہت ہی اہم مفید اور موثر باتیں کہی۔

نیز دینی تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے اجلاس کا اعلان کیا گیا کہ یہ اجلاس 3/اکتوبر کو کنگس فنکشن ہال گڈی ملکہ پور میں ہوگا۔ اور اس 3/اکتوبر کے اجلاس کو کامیاب کرنے کے مقصد سے 18/ستمبر کو مسجد حسینی میں رات میں علماء و حفاظ کے لیے اور دن میں شاہ فنکشن ہال میں ٹیچرز اور لکچرارس کےلیے اجلاس رکھا گیا ہے۔

تیسرا اجلاس 20/ستمبر کو مسجد اکبری میں ہوگا جس میں مولانا قاری عبدالرشید صاحب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ سیرت محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کا اجلاس 21/ستمبر کو الفا فنکشن ہال میں ہوگا

اخر میں حضرت مولانا سید احمد ومیض ندوی صاحب کی دعا کے ساتھ مجلس کا اختتام ہوا اور شرکاء نے حضرت صدر محترم، اور حضرت جنرل سکریٹری صاحب اور نائب صدور کو تہنیت پیش کی اور گل پوشی کی۔ اس موقع پر حضرت مولانا محمد غوث رشیدی صاحب دامت برکاتہم نے تمام شرکاء کے لیے طعام کا بہترین نظم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں