امجد اللہ خان کو کوڑنگل جانے سے پولیس نے روک دیا، تین قبرستانوں کی باونڈی وال کو نقصان پہنچنے کی ملی تھی اطلاع (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) مجلس بچاؤ تحریک کے ذرائع کے مطابق امجد اللہ خان کو کوڑنگل جانے سے پولیس نے روک دیا۔ یہ کاروائی اس وقت کی گئی جب کوڑنگل میں مبینہ طور پر تین قبرستانوں کی باؤنڈری وال کو نقصان پہنچنے کی اطلاع امجد اللہ خان کو ملی، جس کے بعد وہ حیدرآباد سے کوڑنگل کےلئے روانہ ہوئے۔تاہم انہیں چینگومل پولیس نے راستہ میں روک دیا۔

تحریک کے ذرائع نے مزید بتایا کہ کوڑنگل جانے سے روک کر پولیس نے امجد اللہ خان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کاروائی کی ویڈیو بھی سامن آئی ہے۔

پولیس کی جانب سے اس سلسلے میں اب تک کوئی بیان نہیں دیا گیا۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں