راجاجی ٹائیگر ریزرو میں قدیم مسجد سیل: جنگلی حیات کے تحفظ کے نام پر کاروائی

حیدرآباد (دکن فائلز) اتراکھنڈ کے ایک ٹائیگر ریزرو میں صدیوں پرانی مسجد کو تحفظِ جنگلات کے نام پر سیل کر دیا گیا۔ یہ کاروائی راجاجی ٹائیگر ریزرو میں منگل کے روز انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کی گئی۔

مسجد 0.0008 ہیکٹر جنگلاتی زمین پر واقع تھی، جو کہ ایک محفوظ علاقہ ہے۔ رام گڑھ رینج کے فاریسٹ آفیسر اجے دھیانی نے بتایا کہ یہ کارروائی سپریم کورٹ کے 3 ستمبر کو جاری کردہ حکم کی تعمیل میں کی گئی۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں پناہ گاہ کے احاطے میں کسی بھی انسانی سرگرمی پر پابندی عائد کی ہے۔

مسجد کو پولیس فورس کی موجودگی میں سیل کیا گیا۔ اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ مسجد کے باہر ایک انتباہی بورڈ بھی نصب کیا گیا ہے۔ اس بورڈ پر واضح طور پر لکھا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جنگلاتی قوانین کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مسجد پر اعتراض کے بعد، کچھ لوگوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ انہوں نے اس کارروائی کو چیلنج کرنے کی کوشش کی۔ حکومت نے واضح کیا کہ مسجد محفوظ جنگلاتی زمین پر بنائی گئی تھی، جہاں انسانی سرگرمیاں قانوناً ممنوع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں