سودخوروں سے پریشان مسلم خاتون نے ورنگل پولیس اشٹیشن کے احاطہ میں خودکشی کی کوشش کی

ورنگل میں سودخورو کے ظلم و جبر سے پریشان ہوکر مسلم خاتون نے پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں خودکشی کی کوشش کی۔

اطلاعات کے مطابق ورنگل کی رہنے والی آفرین نے معاشی پریشانیوں کے باعث کچھ عرصہ قبل فینانسر ریحان سے 70 ہزار اور کنّا سے 70 ہزار روپئے سود پر قرض حاصل کیا تھا تاہم اس نے اب تک دونوں کی کچھ رقم ادا کی ہے تاہم کچھ معاشی پریشانیوں کے چلتے کچھ روز سے آفرین کی جانب سے سودخوروں کو رقم ادا نہیں کی جارہی تھی جس کے بعد دونوں سودخوروں نے آفرین کو ہراساں کرنا شروع کردیا۔

آفرین، سودخوروں کے ظلم سے پریشان ہوکر پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوئی تاہم ریحان اور کنا کو پولیس اسٹیشن طلب کیا گیا جہاں پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں ہی آفرین نے ہیئر ڈائی پی کر خودکشی کی کوشش کی، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا۔ ایک رشتہ دار کے مطابق پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں سودخوروں نے آفرین کو دھمکی دی جس کے بعد اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس نے بتایا آفرین نے فینانسرز کے خلاف شکایت تھی تاہم پولیس اسٹیشن کے باہر بات چیت کے دوران جھگڑے کے بعد آفرین نے ہیئرڈائی پی لیا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ اگر آفرین کی جانب سے شکایت درج کرائی جاتی ہے تو مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں