حیدرآباد (دکن فائلز) اتر پردیش کے بریلی نماز جمعہ کے موقع پر آئی لو محمد مہم کی حمایت میں مسلمانوں کی جانب سے زبردست مظاہرہ کیا گیا تاہم اس دوران ہنگامہ اور پولیس لاٹھی چارج کی وجہ سے افراتفری پھیل گئی گئی۔
پولیس کے مطابق مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا تاہم مقامی لوگوں نے بتایا کہ پرامن مظاہرہ کے دوران غیرضروری طور پر پولیس نے طاقت کا استعمال کیا اور لاٹھی چارج کردیا۔
#WATCH | Protestors gathered outside Ala Hazrat Dargah & IMC chief Maulana Tauqeer Raza Khan's house holding 'I Love Mohammad' placards after the Friday prayers in Bareily, UP. Heavy security is deployed at both spots. pic.twitter.com/rcZSAQyH8S
— ANI (@ANI) September 26, 2025
مذہبی رہنما اور اتحاد ملت کونسل کے سربراہ توقیر رضا کو اترپردیش پولیس نے گرفتار کردیا۔ ان پر ایک ویڈیو کال کے ذریعہ صورتحال کو بگاڑنے کا الزام ہے۔ مولانا توقیر رضا کی گرفتاری کے بعد ان کے گھر کے باہر بڑی تعداد میں مسلمان جمع ہو گئے اور گرفتاری کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرہ کے دوران ہوئے ہنگامہ کے بعد پولیس نے اب تک آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے اور 50 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حکام نے سرکاری کام میں رکاوٹ، پولیس پر حملہ اور فسادات پھیلانے کے الزامات کے تحت کارروائی کی ہے۔ 1700 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ملک کے دیگر حصوں میں بھی آئی لو محمد مہم کی حمایت میں بڑے پیمانہ پر مظاہرے کئے جارہے ہیں، جس سے فرقہ پرست طاقتیں پریشان ہیں۔


