معروف اداکار اور سیاستداں وجئے کی ریلی میں بھگدڑ سے 39 افراد ہلاک

حیدرآباد (دکن فائلز) تمل ناڈو کے کرور ضلع میں تملگا ویٹری کزگم (TVK) کے سربراہ وجے کی ریلی میں ایک بہت بڑا سانحہ رونما ہوا، جہاں بھگدڑ میں 9 بچوں اور 17 خواتین سمیت 39 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ 46 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپوٹرس کے مطابق کچھ لوگ ریلی کے مقام پر بیہوش ہو گئے تھے ، اس دوران بھگدڑ مچ گئی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے اندازہ لگایا کہ اس مقام پر “کم از کم 30,000 لوگ جمع تھے”، جہاں وجے نامکل میں اپنی پہلی ریلی کے بعد تقریر کرنے والے تھے۔

تاہم، وجئے کی آمد میں سات گھنٹے سے زیادہ تاخیر ہوئی، اس وقت تک ہجوم بے قابو ہو چکا تھا۔ گرمی اور زیادہ ہجوم کی وجہ سے لوگوں کا دم گھٹنے لگا، وجے نے اپنی تقریر روک دی اور مدد کے لیے ہجوم پر پانی کی بوتلیں پھینکنا شروع کر دیں، ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے۔

ڈی ایم کے لیڈر وی سینتھل بالاجی نے متاثرہ لوگوں کے بارے میں تفصیلات جاننے کے لیے عوام کے لیے ہیلپ لائن نمبر شیئر کیے ہیں۔ ہنگامی امداد کے نمبر کرور ضلع کلکٹر کے دفتر کے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں