حیدرآباد (دکن فائلز) دکن میں تحریک ختم نبوت کے مرد مجاہد مولانا ارشد علی قاسمی شدید علیل ہیں، ان کی صحت کے لیے آپ کی دعاؤں کی اشد ضرورت ہے۔
مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا پردیش کے سکریٹری مولانا محمد ارشد علی قاسمی ان دنوں شدید علالت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی خدمات دین اور امت کے لیے بے مثال ہیں۔ امت مسلمہ سے اپیل کی جاتی ہے کہ مولانا ارشد علی قاسمی کی جلد اور مکمل صحت یابی و عافیت کےلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔