محرم کا چاند نظر نہیں آیا، 9 اگست کو یوم عاشورہ

محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، ہفتہ 30 جولائی کو ذی الحجہ کی 30 ہوگی جبکہ یکم محرم 1444ھ اتوار 31 جولائی کو ہوگی۔


مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علما دکن نے اعلان کیا ہے کہ آج محرم کا چاند نظر نہیں آیا۔ 30 جولائی کو ذی الحجہ کی 30 تاریخ ہوگی اور نیا اسلامی سال 1444ھ کا آغاز اتوار 31 جولائی 2022 کو ہوگا۔ اسی طرح منگل 9 اگست کو یوم عاشورہ ہوگا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق ہندوستان کی کسی بھی ریاست میں چاند نظر نہیں آیا۔ پورے ملک میں 9 اگست کو یوم عاشورہ منایا جائے گا نئے اسلامی سال کا آغاز 31 جولائی سے ہوگا۔ مرکزی شیعہ چاند کمیٹی نے بھی محرم کا چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں