حیدرآباد (دکن فائلز) وی سی سجنار نے حیدرآباد پولیس کمشنر کا عہدہ سنبھال لیا۔ قبل ازیں تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں چار سال شاندار خدمات انجام دینے کے بعد، وی سی سجنار نے کہا تھا کہ بس سے اتر کر ایک نیا راستہ اختیار کرنے کا وقت آگیا ہے۔ حال ہی میں ریاست تلنگانہ میں آئی اے ایس اور آئی پی ایس کے بڑے پیمانے پر تبادلے ہوئے ہیں۔ سجنار، جو ٹی جی ایس آر ٹی سی کے ایم ڈی تھے، کو ریونت ریڈی حکومت نے حیدرآباد کا پولیس کمشنر مقرر کیا ہے۔
اس تناظر میں سجنار نے ٹوئٹ کیا کہ “سفر رک سکتا ہے، لیکن مسافر آگے بڑھتے رہیں گے۔ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنی بس کھڑی کروں اور اگلے چیلنج کی طرف سفر کو تیز کروں۔ ڈرائیور اور کنڈکٹر TGSRTC کی جان ہیں، میں ہر اس ملازم اور مسافر کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جس نے لگن سے کام کیا۔”
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1972806205296062652
ٹی جی ایس آر ٹی سی کے ایم ڈی کے طور پر اپنے آخری دن، وی سی سجنار نے ایک آر ٹی سی بس میں عام آدمی کی طرح سفر کیا، جس سے پبلک ٹرانسپورٹ سے ان گہرا لگاؤ ظاہر ہوا۔ ایک عام مسافر کی طرح انہوں ے لکڑی کا پل ٹیلی فون بھون سے بس بھون تک 113 I/M روٹ کی بس میں سفر کیا۔ انہوں نے یو پی آئی کے ذریعے ادائیگی کی اور کنڈکٹر سے ٹکٹ لیا۔ بعد ازاں انہوں نے مسافروں کے ساتھ گپ شپ بھی کی۔
టీజీఎస్ఆర్టీసీ ఎండీగా తన చివరి రోజున వీసీ సజ్జనర్, ఐపీఎస్ గారు ప్రజా రవాణాపై అనుబంధాన్ని వ్యక్తం చేస్తూ.. ఆర్టీసీ బస్సులో ప్రయాణించారు.
సాధారణ ప్రయాణికుడిలా లక్డీకాపుల్-టెలిఫోన్ భవన్ బస్టాండ్ నుంచి బస్ భవన్ వరకు 113 I/M రూట్ బస్సులో ప్రయాణించారు.
యూపీఐ పేమెంట్ చేసి కండక్టర్… pic.twitter.com/qiBzq9odSI
— TGSRTC (@TGSRTCHQ) September 29, 2025
واضح رہے کہ 29 ستمبر بروز پیر کو سجنار کا ٹی جی ایس آر ٹی سی، ایم ڈی کے طور پر آخری روز تھا، امکان ہے کہ وہ آج 30 ستمبر کو حیدرآباد پولیس کمشنر کے طور پر عہدہ کا جائزہ حاصل کریں گے۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1972806205296062652