حیدرآباد (دکن فائلز) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی ) کے گورنر سنجے ملہوترا کی صدارت میں سہ روزہ مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس منعقد ہوا، اس دوران انہوں نے اعلان کیا کہ ’ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی‘۔
اعلان کے مطابق اگست کے بعد اکتوبر میں بھی ریپو ریٹ 5.5 فیصد پر برقرار رہے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ریپو ریٹ میں 100 بیسِس پوائنٹس تک کی کمی کی گئی تھی۔ آر بی آئی نے ملک کی جی ڈی پی کی شرح نمو 6.8 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔
واضح رہے کہ جی ایس ٹی اصلاحات کے بعد روزمرہ استعمال ہونے والی اشیا و دیگر سامان کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، ایسے میں ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ اہم مانا جارہا ہے۔
ریپو ریٹ میں تبدیلی نہ ہونے سے قرض داروں کو کوئی راحت نہیں ملے گی۔