حیدرآباد کے پرانے شہر میں دیوقامت اژدھا دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک دیو ہیکل اژدہے نے سب کو حیران کر دیا۔ یہ خطرناک سانپ آبادی میں گھس آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حسینی علم پولیس اسٹیشن کے قریب سٹی کالج کے علاقے میں ایک راک پائتھن (اژدہا) نمودار ہوا۔ اسے آبادی کے درمیان دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہو گئے۔

مقامی افراد نے فوری طور پر وائلڈ لائف ریسکیور سید تقی علی رضوی کو اطلاع دی۔ ان کی آمد کا انتظار سب بے چینی سے کر رہے تھے۔ سید تقی علی رضوی موقع پر پہنچے اور اپنی مہارت سے اژدہے کو قابو کیا۔ انہوں نے بغیر کسی نقصان کے اسے بحفاظت پکڑ لیا۔

رضوی کی اس بہادری اور بروقت کارروائی نے علاقے کے لوگوں کو راحت دی۔ یہ ایک مشکل کام تھا جو انہوں نے بخوبی انجام دیا۔ رضوی اس اژدہے کو محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے حوالے کردیا۔ وہ اسے اس کے قدرتی مسکن، یعنی جنگل میں چھوڑ دیں گے۔

اگر آپ بھی کسی جنگلی جانور کو آبادی میں دیکھیں تو فوری طور پر وائلڈ لائف ریسکیورز یا محکمہ جنگلات کو اطلاع دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں