حیدرآباد (دکن فائلز) ایشیا نیٹ نیوز رپورٹ کے مطابق تمل ناڈو کے تروچی میں ہندوؤں کے بھگوان رام کا پتلا جلانے کے واقعے سے سنسنی پھیل گئی۔ یہاں کچھ لوگوں کو راون کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ واقعہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔ واقعہ کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ففتھ تامل سنگم‘ نامی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔ اس ویڈیو میں، کچھ لوگ ہندوؤں کے بھگوان رام کی تصویر کو آگ لگاتے ہوئے اور زور سے “جے راون دیوڈیکو” جیسے نعرے لگاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
سائبر کرائم پولیس نے واقعہ کی شکایت ملنے کے بعد فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا۔ تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 192، 196 (1) (اے)، 197، 299، 302، 353 (2) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر، پولیس نے کہا کہ اڈیکلراج (36) نامی شخص کو جمعرات کو گرفتار کیا گیا۔ واقعے میں ملوث دیگر افراد کی تلاش تیز کردی ہے۔
پولیس نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر مذہبی عقائد کی توہین کی ویڈیوز بنائی گئیں یا پھیلائی گئیں تو قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایک دوسرے کے مذاہب اور مذہبی شخصیتوں کا احترام کرنا چاہئے تاکہ ملک میں پرامن فضا برقرار رہ اور ملک ترقی کرے۔