حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ ڈرگز کنٹرول ایڈمنسٹریشن نے Coldrif کھانسی کے سیرپ کے استعمال کو فوری طور پر روک دینے کےلئے انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ یہ اقدام بچوں کی اموات کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
مدھیہ پردیش اور راجستھان میں بچوں کی ہلاکتوں کا تعلق مبینہ طور پر اس سیرپ سے جوڑا جا رہا ہے۔ اس سیرپ کے Batch No. SR-13 میں Diethylene Glycol (DEG) نامی زہریلا مادہ پایا گیا ہے۔ یہ مادہ انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔
اس زہریلی ملاوٹ کی وجہ سے بچوں میں گردوں کے انفیکشن اور دیگر پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ کئی جانیں جا چکی ہیں۔ اگر آپ کے پاس Coldrif سیرپ، Batch No. SR-13 موجود ہے تو اسے فوری طور پر استعمال کرنا بند کر دیں اور اس کی اطلاع حکام کو اطلاع دیں۔ مقامی ڈرگز کنٹرول اتھارٹیز کو اس کی اطلاع دیں یا ان کے ٹول فری نمبر پر رابطہ کریں۔
تمل ناڈو کے حکام نے بھی اس بیچ کو ملاوٹ شدہ قرار دیا ہے۔ اس میں 48.6% w/v ڈائی ایتھیلین گلائکول موجود تھا، جو کہ ایک زہریلا مادہ ہے۔ مدھیہ پردیش حکومت نے چھندواڑہ ضلع میں 9 بچوں کی اموات کے بعد کولڈرف شربت کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ اموات گردے کے انفیکشن کی وجہ سے ہوئیں۔
ماہرین کی ایک ٹیم، جس میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے نمائندے شامل ہیں، تحقیقات کر رہی ہے۔ وہ چھندواڑہ کے آس پاس ہونے والی اموات کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔یہ ٹیم مختلف نمونوں کا تجزیہ کر رہی ہے تاکہ اموات کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے۔ عوام کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
اس خبر سے متعلق مزید تفصیلات کےلئے یہ خبر پڑھیں: