حیدرآباد (دکن فائلز) آج حیدرآباد کے دھرنا چوک سمیت ملک کے مختلف مقامات پر فلسطین کے لیے انصاف کی آواز بلند ہوئی۔ یہ صرف ایک احتجاج نہیں، بلکہ انسانیت کے لیے ایک پکار ہے۔
حیدرآباد کے دھرنا چوک پر سینکڑوں افراد نے اسرائیل کے غزہ میں معصوم شہریوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہندوستان فوری طور پر اسرائیل سے تمام سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کرے
اس احتجاجی دھرنے میں کارکنان، دانشور، ڈاکٹرز، طلباء اور نوجوان شامل تھے۔ اس احتجاجی دھرنے کی خاص بات یہ دیکھی گئی کہ اس میں بلالحاظ مذہب بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اکثریتی فرقہ کے افراد بڑی تعداد میں موجود رہے اور اسرائیلی ظلم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی۔ سب نے مل کر اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1974773540143628494
حیدرآباد کا یہ احتجاج ایک ملک گیر تحریک کا حصہ ہے۔ 5 اکتوبر کو نئی دہلی، ممبئی، حیدرآباد، چندی گڑھ ، پٹنہ، کولکتہ، لکھنو، وشاکھاپٹنم، وجئے واڑہ، پونے اور دیگر مقامات پر بھی اسی طرح کے مظاہرے ہورہے ہیں۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستانی عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔
غزہ پر 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد سے مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔ اسرائیلی بربریت میں اب تک 66 ہزار سے زیادہ افراد شہید ہوچکے ہیں، جس میں خواتین اور معصوم بچوں کی بڑی تعداد ہے۔ غزہ کی 90 فیصد آبادی بے گھر ہو چکی ہے اور زیادہ تر علاقہ ناقابل رہائش بن ہے۔ یہ ایک انسانی بحران ہے جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔
مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور انقلابی گیت گائے۔ کچھ مظاہرین نے اسرائیل-فلسطین تنازع کی تاریخ بتانے والے پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔ ‘انڈین پیپل ان سولیڈیریٹی ود فلسطین’ کے آنند نے زور دیا کہ فلسطین کا مسئلہ مذہبی نہیں، بلکہ انسانی ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو ایک آبادکار نوآبادیاتی نسلی امتیاز کی ریاست قرار دیا۔ آنند نے کہا کہ بھارت کو فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
بی ڈی ایس انڈیا کی سریجا نے بائیکاٹ، ڈیویسٹمنٹ اور سینکشنز (BDS) تحریک کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ٹاٹا، ریلائنس، میکڈونلڈز جیسی کمپنیوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔ یہ کمپنیاں غزہ میں نسل کشی میں مبینہ طور پر معاونت کر رہی ہیں۔
(اردو کے فروغ اور ملک و دنیا بھر کی تازہ ترین خبروں کےلئے دکن فائلز کے واٹس ایپ گروپ میں شامل ہوں اور چینل کو فالو کریں۔
https://chat.whatsapp.com/LZcNIEg9H7A4HdBL4L4Hfa?mode=ems_copy_t
ہمارا مقصد آپ کو قوم و ملت کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے فرقہ پرستوں کی سازشوں کو بے نقاب کرنا ہے۔)