بہار انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے، 14 نومبر کو ووٹوں کی گنتی (انتخابی شیڈول کی تفصیلات)

حیدرآباد (دکن فائلز) بہار میں 243 رکنی اسمبلی کے لیے انتخابات دو مراحل میں ہوں گے۔ پہلا مرحلہ 6 نومبر کو اور دوسرا مرحلہ 11 نومبر کو منعقد ہوگا۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے بتایا کہ انتخابی عمل 16 نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ موجودہ بہار اسمبلی کی مدت 22 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔

انتخابی عمل کا تفصیلی شیڈول

پہلے مرحلے کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن 10 اکتوبر کو جاری ہوگا۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 اکتوبر ہے، جبکہ جانچ پڑتال 18 اکتوبر کو ہوگی۔

امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ پہلے مرحلے کی پولنگ 6 نومبر کو ہوگی۔

دوسرے مرحلے کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن 13 اکتوبر کو جاری ہوگا۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر ہے، اور جانچ پڑتال 21 اکتوبر کو ہوگی۔

امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ 23 اکتوبر ہے۔ دوسرے مرحلے کی پولنگ 11 نومبر کو ہوگی۔

بہار انتخابات کے لیے 8.5 لاکھ افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ بھیڑ سے بچنے کے لیے ہر بوتھ پر 1200 ووٹرز کی حد مقرر کی گئی ہے۔

ووٹرز کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن 1950 ڈائل کریں۔ 85 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کے لیے گھر سے ووٹ ڈالنے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ پولنگ بوتھ پر موبائل فون جمع کرانے کی سہولت بھی ہوگی۔

انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے VVPAT کا استعمال ہوگا اور تمام پولنگ اسٹیشنز پر ویب کاسٹنگ کی جائے گی۔ ووٹر لسٹ کی صفائی کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

اپ ڈیٹ جاری ہے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں