حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں فلسطین کی حمایت میں پرامن احتجاج کرنے والے مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ یہ واقعہ 7 اکتوبر بروز منگل پیش آیا۔
بائیں بازو اور سماجی کارکنوں کی جانب سے بائیکاٹ، ڈائیورسٹی اینڈ سینکشن (بی ڈی ایس) بینر تلے آج آر ٹی سی کراس سے اندرا پارک تک پرامن یکجہتی ریلی نکالنے کی کوشش کی گئی تاہم پولیس نے اسے روک دیا۔ پولیس نے اس پرامن مظاہرے کو اچانک روک دیا، جس کے بعد علاقہ میں کچھ وقت کے لئے افراتفری دیکھی گئی۔
یہ احتجاج بائیں بازو کی تنظیموں اور سماجی کارکنوں کی جانب سے اس مقصد کے تحت منظم کیا گیا تھا کہ فلسطین میں جاری نسل کشی کو روکنے کے لیے عالمی برادری فوری اقدامات کرے۔ مظاہرین نے امن اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل و امریکہ کی جارحانہ کارروائیوں کو بند کرنے کی اپیل کی۔
Activists and citizens protesting in solidarity with Palestine brutally detained by Hyderabad Police!
Call the numbers below of Domalguda Police station and demand the immediate release of all the protestors!
(1/2)#palestine #hyderabad #revanthreddy #congress #solidarity pic.twitter.com/VCrfB202DC— BDS India (@BDS_in_India) October 7, 2025
مظاہرین کو دومل گورہ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے کانگریس حکومت پر سخت تنقید کی۔ پولیس نے بتایا کہ مظاہرین کو احتیاطی تدابیر کے تحت حراست میں لیا گیا۔ ان کے پاس مظاہرے کی اجازت نہیں تھی اور وہ ٹریفک میں رکاوٹ بن رہے تھے۔ بعد میں پولیس نے تصدیق کی کہ تمام حراست میں لیے گئے افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔
وہیں بائیں بازو اور سماجی کارکنوں کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر سید ولی اللہ قادری، صدر اے آئی وائی ایف تلنگانہ اسٹیٹ، نے اس موقع پر کہا کہ فلسطین کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم ناقابلِ برداشت ہیں اور عالمی اداروں کو فوری طور پر مداخلت کرنی چاہیے تاکہ مزید خونریزی روکی جاسکے۔