خریدار نے الیکٹرک اسکوٹی کو شوروم کے سامنے آگ لگادی!

حیدرآباد (دکن فائلز) ایک ناراض خریدار نے شوروم کے سامنے اپنی گاڑی کو آگ لگا دی کیونکہ کمپنی اس کی الیکٹرک اسکوٹی کی خرابی کو دور کرنے میں کوتاہی کا مظاہرہ کررہی تھی۔ گجرات کے پالن پور میں پیش آنے والے اس واقعے نے ملک بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کو لیکر تشویش پیدا کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پالن پور کے ایک شخص نے حال ہی میں اولا سے الیکٹرک اسکوٹی خریدی ہے۔ بیوی اور بیٹے کے ساتھ شاپنگ کے بعد گھر واپس آتے ہوئے اچانک اسکوٹی کا اسٹیئرنگ راڈ ٹوٹ گیا۔ وہ اس حادثے سے بال بال بچ گئے۔ اس نے فوراً اپنے گھر والوں کو بحفاظت گھر بھیج دیا۔

بعد میں وہ ٹوٹی ہوئی اسکوٹی کو براہ راست شوروم لے گئے اور مسئلہ بیان کیا۔ تاہم اسے کمپنی کے نمائندوں کی طرف سے کوئی مناسب جواب یا یقین دہانی نہیں ملی۔ کمپنی کے رویے سے شدید نالاں شخص نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شوروم کے سامنے اسکوٹی کو آگ لگا دی۔

آگ تیزی سے پھیل گئی اور گاڑی مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئی۔ شوروم کا عملہ اور مقامی لوگ اس غیر متوقع واقعہ سے حیران رہ گئے۔ کمپنی کی جانب سے ابھی اس معاملہ کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں