حیدرآباد (دکن فائلز) کیا آپ نے ویڈیو دیکھی؟ ایک ایسا منظر جو انسانیت کو شرما دے۔ امن معاہدے کے تحت رہائی سے قبل فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اسرائیلی افواج کا ظالمانہ سلوک کی ویڈیو نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
اس ویڈیو میں فلسطینی قیدیوں کو ہاتھ پیچھے بندھے، آنکھوں پر پٹی باندھے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ سر جھکائے، قطار میں چلتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں کے گھیرے میں ہیں۔ یہ مناظر نیگیو صحرائی جیل سے سامنے آئے ہیں۔
VIDEO | Israel humiliates Palestinian prisoners expected to be released from Negev Prison as part of the exchange deal.
Footage shows them blindfolded, handcuffed, and forced to walk bent over in a line under special forces escort. pic.twitter.com/sFLpDZVmBJ
— The Cradle (@TheCradleMedia) October 12, 2025
یہ قیدی حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت رہا ہونے والے ہیں۔ فلسطینی قیدی میڈیا آفس نے اس فوٹیج کو جاری کیا ہے، جس میں قیدیوں کے ساتھ امتیازی اور ظالمانہ رویہ دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو اسرائیلی میڈیا میں بھی زیر بحث ہے۔
اسرائیلی افواج نے کئی قیدیوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور خاندانوں کو جشن منانے سے روکا۔ یہ معاہدہ 48 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 2000 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا پہلا مرحلہ ہے۔ اسرائیلی وزارت انصاف نے 250 قیدیوں کے نام شائع کیے ہیں۔