تلنگانہ وقف بورڈ میں اہم تقرری! محمد اسد اللہ انچارج چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ وقف بورڈ میں ایک بڑی تبدیلی آ ئی ہے۔ حکومت نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے محمد اسد اللہ کو وقف بورڈ کا انچارج چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا ہے۔ تلنگانہ اقلیتی بہبود محکمہ نے تقرری سے متعلق اعلان 15 اکتوبر بروز چہارشنبہ کو کیا۔

محمد اسد اللہ ایڈیشنل کلکٹر کے عہدے پر فائز ہیں۔ انہیں عارضی طور پر یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ حکومتی حکم نامہ نمبر 96 کے تحت یہ اعلان کیا گیا۔ بی شفیع اللہ، سیکرٹری تلنگانہ حکومت نے یہ حکم جاری کیا۔ حکمنامے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تقرری انتظامی ضروریات کے پیش نظر کی گئی ہے۔ اس کا مقصد تلنگانہ وقف بورڈ کے ہموار کام کو یقینی بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں