حیدرآباد (دکن فائلز) سپریم کورٹ کے تازہ فیصلہ کے بعد اب تلنگانہ میں اداہ جات کے انتخابات پرانے ریزرویشنز اصولوں کے مطابق ہی ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے تلنگانہ حکومت کی بی سی ریزرویشنز پر دائر SLP کو خارج کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ پہلے ہی ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔
سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملے کی میرٹس پر سماعت جاری رکھے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ حکومت چاہے تو پرانی ریزرویشنز پر انتخابات کرا سکتی ہے۔ یہ فیصلہ تلنگانہ میں بی سی ریزرویشنز کے مستقبل پر اہم اثر ڈال سکتا ہے۔ حکومت کو اب ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا ہوگا۔