’اب فلسطینیوں کو انکی زندگی انکی مرضی سے گزارنے کی اجازت دی جائے‘ : اسرائیل بورس جانسن کا اہم پیغام

حیدرآباد (دکن فائلز) سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے غزہ جنگ بندی پر اہم بیان دیا ہے جس کی دنیا بھر میں تائید کی جارہی ہے۔ بورس جانسن نے غزہ جنگ بندی کو امید افزا قرار دیا۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ جارحیت کے بجائے مفاہمت کا راستہ اپنائے۔

جانسن نے کہا کہ اب فلسطینیوں کو اپنی زندگی اپنے طریقے سے بسر کرنے دی جائے۔ یہ خطے میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے۔ بورس جانسن کے مطابق، غزہ میں مقامی عوام کو بااختیار بنائے بغیر مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوگا۔ انہوں نے حماس کو نئی حکومت میں شامل نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

انہوں نے غزہ کی تعمیر نو اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافے پر زور دیا۔ معاشی استحکام ہی پائیدار امن کی ضمانت ہے۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے پر حماس اور اسرائیل نے اتفاق کیا۔ قطری، امریکی اور مصری صدور کی موجودگی میں دستخط ہوئے۔ اس کے بعد حماس نے تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا۔ بدلے میں اسرائیل نے 2 ہزار فلسطینیوں کو آزادی دی۔ حماس نے 9 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں بھی واپس کیں۔ اسرائیل نے بھی 90 سے زائد فلسطینی شہداء کی میتیں غزہ بھیجیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں