نظام آباد: بائیک چوری کے ملزم نے چھرا گھونپ کر پولیس کانسٹیبل کا قتل کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) نظام آباد میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا۔ بائیک چوری کے ملزم ریاض کو تھانے لاتے ہوئے کانسٹیبل پرمود (42) پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ یہ حملہ ونایک نگر کے قریب ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم ریاض نے کانسٹیبل پرمود کو چاقو گھونپ دیا۔ پرمود اپنے بھتیجے کے ساتھ ملزم کو بائیک پر لا رہے تھے۔

حملے کے بعد ملزم ریاض نے کانسٹیبل کے بھتیجے پر بھی حملہ کیا۔ بعد میں، ایک سب انسپکٹر (SI) وتھل پر بھی چاقو سے حملہ کیا گیا۔ ریاض اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ فرار ہو گیا۔

زخمی کانسٹیبل پرمود کو ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ان کی موت ہوگئی۔ ان کے بھتیجے کی حالت مستحکم ہے۔ پولیس ملزمان کی تلاش میں سرگرم ہے۔

شہید کانسٹیبل پرمود اپنے پیچھے بیوی اور تین بچے چھوڑ گئے ہیں۔ پولیس اس معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں