حافظ پیر شبیر احمد کا انتقال ملت کا عظیم خسارہ: مفتی محمد غیاث الدین رحمانی

حیدرآباد (دکن فائلز) مفتی محمود زبیر قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش کی اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش کے تمام ذمہ دارن نے حضرت حافظ پیر شبیر احمد صاحب رحمہ اللہ کے سانحہ ارتحال پر سخت رنج وغم کااظہار کیا۔

مفتی محمد غیاث الدین رحمانی صدر ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش نے فرمایا کہ حافظ صاحب کے ساتھ دیرینہ رفاقت رہی اور ایک ایسے زمانے میں جس زمانے میں دین کا، جمعیت کا اور علماء حق کا زیادہ بول بالا نہیں تھا، ایسے زمانے میں حافظ صاحب کے ساتھ جمعیۃ علماء کے پلیٹ فارم سے دینی، ملی مسائل اور خدمات کا موقع رہا۔ انہوں نے کہا کہ حافظ صاحب رحمہ اللہ ایک ملنسار شخصیت کے مالک تھے، اللہ ان کے درجات کو بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔

اس موقع پر جمعیۃ علماء کے ریاستی ذمہ داران حضرت مولانا مفتی معصوم ثاقب صاحب ، حافظ فہیم الدین منیری صاحب، مفتی اعتماد الحق صاحب قاسمی، مولانا فصیح الدین ندوی صاحب ، حافظ جہانگیر صاحب اور دیگر نے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملت اسلامیہ کا ایک عظیم خسارہ قرار دیا اور ان کی خدمات و قربانیوں کو جمعیۃ علماء کے تمام ہی ذمہ داروں اور اراکین نے خراج عقیدت پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں