حیدرآباد (دکن فائلز) بالی ووڈ کے معروف اداکار پرکاش راج نے ایک ایسا پیغام دیا ہے جو ہر والدین کو سوچنے پر مجبور کر دے گا۔ پرکاش راج نے حال ہی میں ایک AI تصویر شیئر کی جس میں لکھا تھا: “بیٹے کو آر ایس ایس سے بچائیں، بیٹی کو بی جے پی سے بچائیں۔” یہ ایک طاقتور پیغام تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
انہوں نے والدین کو خبردار کیا کہ وہ اپنے بچوں کو ایسی سیاست سے دور رکھیں جو نفرت اور انتہا پسندی کو فروغ دیتی ہے۔ ان کا مقصد بچوں کو محفوظ مستقبل دینا ہے تاکہ ہندوستان ترقی کرسکے۔
یہ بیان ان کے ایک قریبی دوست کے مبینہ قتل کے بعد آیا ہے، جس کا الزام بی جے پی کے غنڈوں پر ہے۔ پرکاش راج طویل عرصے سے بی جے پی کی مذہبی منافرت پر مبنی سیاست کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ وہ ہمیشہ انسانیت، امن اور رواداری کا پیغام دیتے ہیں۔ ان کی یہ جدوجہد صرف ایک واقعے تک محدود نہیں، بلکہ ایک مستقل مؤقف ہے۔
پرکاش راج نے صرف بی جے پی اور آر ایس ایس کے خلاف آواز نہیں اٹھائی بلکہ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف بھی احتجاج کیا۔ گزشتہ ماہ چینئی میں ایک فلسطین حامی جلسے میں انہوں نے طاقتور عالمی قوتوں پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے خاموش رہنے والے رہنماؤں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔