کناڈا میں اسلامک سنٹر کے رہنما ابراہیم کا لرزہ خیز قتل، پولیس نے کسے گرفتار کیا؟

حیدرآباد (دکن فائلز) کناڈا کے اوشاوا میں 80 سالہ ابراہیم بالا کو مسجد سے نکلنے کے چند منٹ بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے اس واقعے میں ان کے 42 سالہ بیٹے، صہیب بالا کو گرفتار کر کے سیکنڈ ڈگری قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ یہ خبر سن کر ہر کوئی سکتے میں ہے۔

ابراہیم جو مسجد میں عشا کی نماز کے بعد گھر لوٹ رہے تھے کہ راستہ میں انہیں قتل کردیا گیا۔ یہ دلخراش واقعہ 16 اکتوبر کو پیش آیا تھا۔ پولیس کو میک گریگور اسٹریٹ اور سمکو اسٹریٹ ساؤتھ کے قریب ایک رہائشی پراپرٹی پر بلایا گیا، جہاں انہیں بزرگ کی لاش ملی۔ ابتدائی طبی امداد کے باوجود، وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ابراہیم بالا اوشاوا کے اسلامک سنٹر کے سینئر رہنما اور مسلم کمیونیٹی میں کافی مقبول تھے۔ ان کی المناک موت پر پوری کمیونٹی سوگوار ہے اور گہرے صدمے میں ہے۔ کینیڈین مسلمز کی نیشنل کونسل نے بھی انہیں “مسلم کمیونٹی کا ایک ممتاز رکن” قرار دیا۔

پولیس اس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ فی الحال قتل کی وجہ اور حالات کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں