حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں موبائیل فون چوری کرنے والا شخص پولیس فائرنگ میں زخمی ہوگیا۔ موبائل فون چھیننے والے کو پولیس کی گولی لگنے سے وہ زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اس نے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ساؤتھ ایسٹ) ایس چیتنیا کمار پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔
حیدرآباد ساؤتھ ایسٹ زون کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) ایس چیتنیا کمار ہفتہ 25 اکتوبر کو حیدرآباد پولیس کمشنر وی سی سجنار سے بنجارہ ہلز میں ملاقات کے بعد اپنے دفتر جارہے تھے کہ یہ واقعہ چادر گھاٹ وکٹری پلے گراؤنڈ کے قریب پیش آیا۔
جب انہوں نے دیکھا کہ ایک چور، چوری شدہ موبائل فون لے کر بھاگنے کی کوشش کررہا ہے۔ ڈی سی پی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے پکڑنے کی کوشش کی۔ اس دوران افسر کی پوری ٹیم حرکت میں آگئی۔ چور نے فرار ہونے کی کوشش میں ڈی سی پی پر ہی چاقو سے حملہ کردیا۔
اس موقع پر وقت ضائع کیے بغیر، ڈی سی پی کی ٹیم نے چور پر گولی چلا دی، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ چور کو فوری طور پر نامپلی کے اسپتال منتقل کیا گیا۔
اعلیٰ پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔



