حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹر کے ایک گاؤں کا نام بدل دیا گیا ہے۔ یہ خبر پورے ملک میں بحث کا موضوع بن چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر کے سانگلی ضلع میں واقع اسلام پور گاؤں کا نام اب سرکاری طور پر ‘ایشور پور’ کر دیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت کی تجویز پر مرکزی حکومت نے اس تبدیلی کو منظوری دے دی ہے۔
یہ فیصلہ تمام انتظامی طریقہ کار کے مطابق کیا گیا ہے۔ محکمہ آثار قدیمہ نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔ اسلام پور میونسپل کونسل نے 4 جون 2025 کو نام کی تبدیلی کی قرارداد منظور کی تھی۔ پوسٹ آفس اور ریلوے نے بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔
ہندوستانی محکمہ آثار قدیمہ (ASI) نے تجویز کی جانچ کے بعد اسے منظوری دی۔ اب گزٹ نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔ مہاراشٹر کے وزیر نتیش رانے نے اس فیصلے کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف نام کی تبدیلی نہیں بلکہ ہندو ثقافت کی وراثت کو محفوظ کرنا ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ اس تبدیلی کے لیے مقامی سطح پر ایک بڑا عوامی مارچ بھی نکالا گیا تھا۔ یہ فیصلہ ہندو شناخت کے تحفظ کے لیے اہم ہے۔ یہ فیصلہ ملک میں اسلامی ناموں کو بدلنے کی سیاست پر نئی بحث کو جنم دیا ہے۔



