اسدالدین اویسی نے معروف عالم دین مولانا غیاث احمد رشادی کی عیادت کی

حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے معروف عالم دین مولانا غیاث احمد رشادی کی عیادت کی۔ یہ ملاقات مولانا رشادی کے گھر پر ہوئی، جو ایک کار حادثے میں زخمی ہونے کے بعد گھر پر ہی آرام کررہے ہیں۔ اس موقع پر اسدالدین اویسی نے مولانا غیاث احمد رشادی کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ 19 اکتوبر 2025 کو مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال انڈیا، بانی و محرک منبرو محراب فاونڈیشن انڈیا ایک خطرناک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ حادثہ میں مولانا کے ڈرائیور حامد بھی شدید زخمی ہوئے تھے۔ یہ المناک حادثہ آندھرا پردیش کے باگے پلی سے تقریباً 45 کیلومیٹر دور پنی کونڈہ میں پیش آیا تھا جب مولانا رشادی حیدرآباد آرہے تھے۔ حادثے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں