حیدرآباد (دکن فائلز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ملائیشیا میں ایک انوکھا انداز دیکھنے کو ملا! ایئرپورٹ پر روایتی استقبال کے دوران وہ ڈھول کی تھاپ پر رقص کرنے لگے، جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 23 گھنٹے کی طویل پرواز کے بعد ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور پہنچے۔ ایئرپورٹ پر ان کا شاندار اور والہانہ استقبال کیا گیا۔ ملائیشین صدر انور ابراہیم سمیت اعلیٰ حکام نے ٹرمپ کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
ایئرپورٹ پر روایتی ملیشین فنکاروں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص سے ٹرمپ کا استقبال کیا۔ حیرت انگیز طور پر، امریکی صدر خود بھی اس رقص کا حصہ بن گئے۔ ساتھ کھڑے ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم تالیاں بجاتے رہے۔ ٹرمپ کی رقص کرتے ہوئے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
WELCOME DANCE: President Trump shows off his moves after exiting Air Force One in Malaysia. pic.twitter.com/PTcJlGjwKC
— Fox News (@FoxNews) October 26, 2025
صدر ٹرمپ ملائیشیا ایسٹ ایشین سمٹ (آسیان) میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔ ان کا مقصد علاقائی تعاون اور سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ سمٹ کے دوران ان کی چین کے صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ ٹرمپ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان امن معاہدے پر بھی دستخط کریں گے۔



