حیدرآباد کی معروف مذہبی شخصیت مولانا سید حبیب بن جعفر العیدروس کا انتقال، مریدین میں غم کی لہر

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کی معروف مذہبی شخصیت مولانا سید حبیب بن جعفر العیدروس آج اس جہان فانی سے کوچ فرما گئے، جس کے نتیجے میں ان کے مریدین اور عقیدت مندوں میں گہرے دکھ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مولانا سید حبیب العیدروس، جو اپنی علم و روحانی رہنمائی کے لیے مشہور تھے۔ انہوں نے بے شمار لوگوں کو روحانی طور پر رہنمائی کی۔

مولانا کے مریدین نے ان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ ان کی تعلیمات اور رہنمائی ہمیں ہمیشہ روشنی دکھائے گی۔” مقامی علماء نے بھی مولانا سید حبیب العیدروس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

مولانا سید حبیب العیدروس کے انتقال نے نہ صرف حیدرآباد بلکہ ملک بھر میں ان کے چاہنے والے غمگین ہوگئے۔
مولانا حبیب مجتبی بن جعفر العید روس کی نماز جنازہ آج 28 اکتوبر بروز منگل بعد نماز عشاء (8:15 بجے) مکہ مسجد چارمینار حیدر آباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین بارگاہ عیدروسیہ، درگاہ خطہ صالحین، دارالسلام روڈ، نامپلی، حیدر آباد میں عمل میں آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں