انجمن قادریہ کی دینی تعلمی ریلی کے جناب میر ذوالفقار علی صدر استقبالیہ منتخب

حیدرآباد (دکن فائلز) انجمن قادریہ کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس آج شام دفتر انجمن قادریہ قاضی پورہ شریف میں منعقد ہو جس کی صدارت مولانا سید شاہ غلام صمدانی علی قادری صدر مرکزی انجمن قادریہ نے کی۔

اس اجلاس میں متفقہ طور پر میر ذوالفقار علی معزز رکن اسمبلی حلقہ چارمینار کو 63 ویں دینی تعلمی ریلی کے صدر استقبالیہ منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا علی قادری نے کہا کے پچھلے سال بھی جناب میر ذوالفقار علی صاحب نے دینی تعلمی ریلی کے کامیاب انعقاد میں زبردست خدمات انجام دیئے جو قابل ستائش ہے۔

مولانا علی قادری نے صدر مجلس اتحاد المسلمین برسٹر اسد الدین اویسی صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا انجمن قادریہ کے اس بامقصد میشن میں ہر وقت مجلس اتحاد المسلمین کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔ میر ذوالفقار علی معزز رکن اسمبلی نے کہا کہ اللہ پاک نے بامقصد میشن کی خدمت کے لئے منتخب کیا۔ معزز رکن اسمبلی نے صدر انجمن کو تیقن دیا کے اس سال اور بہتر انتظامات کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

انجمن قادریہ پچھلے 70 سال سے دینی تعلیم کو فروغ دینے کا عظیم کام انجام دے رہی ہے۔ مولانا قطب حسینی فاطمی معتمد عمومی انجمن قادریہ نے کہا کہ اس سال انجمن قادریہ کی فقید المثال دینی تعلمی ریلی 30 نومبر 2025 کو منعقد ہوگی اور دینی تعلمی مقابلوں کا آغاز 2 نومبر سے ہوگا اور اںگلیش میڈیم اسکول کے مقابلوں کا آغاز 24 نومبر سے ہو گا۔ اس اجلاس میں مولانا سید غلام محمد واثق ابراہیم پاشاہ شریک معتمد مرکزی انجمن قادریہ، مولانا موسیٰ محمد قادری، مولانا مرتضٰی پاشاہ، مولانا منیب الدین، مولانا منیر الدین، مولانا صفدر پاشاہ، مولانا فائق پاشاہ، جناب فیاض ، جناب حامد شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں