حیدرآباد (دکن فائلز) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کانگریس کے سینئر رہنما محمد اظہر الدین نے تلنگانہ کے وزیر مملکت کے طور پر حلف لیا۔ راج بھون کے دربار ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں گورنر جیشنو دیو ورما نے انہیں وزیر کے عہدے کا حلف دلایا۔ اظہر الدین نے اللہ کے نام پر حلف لیا۔ تقریب چیف منسٹر ریونت ریڈی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
سی ایم ریونت ریڈی کے ساتھ، اسپیکر گڈم پرساد کمار، قانون ساز کونسل کے چیرمین سکھیندر ریڈی، نائب وزیر اعلیٰ ملو بھٹی وکرمارکا، پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ وزراء اتم کمار ریڈی، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، دامودر راج نرسمہا، ٹی ناگیشورا راؤ، پی سرینواس ریڈی، کابینہ کے دیگر ساتھیوں، ایم ایل ایز، ایم ایل سی، چیف سکریٹری رام کرشن راؤ، ڈی جی پی جتیندر اور دیگر نے شرکت کی۔
حلف برداری کی تقریب کے بعد گورنر جیشنو دیو ورما، چیف منسٹر ریونت ریڈی، دیگر وزراء اور قائدین نے اظہر الدین کو مبارکباد دی۔ قابل ذکر ہے کہ ٹھیک 12 بجکر 25 منٹ پر شروع ہونے والا پروگرام صرف 9 منٹ میں ختم ہو گیا۔ دوسری جانب اظہرالدین کو کونسا محکمہ الاٹ کیا جائے گا اس سوال پر دلچسپی پیدا ہو رہی ہے۔



