مونتھا طوفان کی تباہ کاریاں: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرین کےلئے مالی امداد کا اعلان کیا

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے وزیر اعلی ریونت ریڈی نے ایک اہم اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مونتھا طوفان سے ہوئی تباہی کا فضائی سروے کرنے کے بعد متاثرین کو امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔

مونتھا طوفان کی وجہ سے فصلوں کے نقصان کے ساتھ ساتھ کئی مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس تناظر میں سی ایم ریونت ریڈی نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے ریاست کے 12 اضلاع کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کاشتکاروں کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ان کو 10 ہزار فی ایکڑ امداد دی جائے گی۔ مرنے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے بطور معاوضہ دیا جائے گا۔

ریونت ریڈی نے یہ بھی کہا کہ سیلاب کی وجہ سے جن مکانات کو نقصان پہنچا ہے، انہیں 15 ہزار روپئے دیئے جائیں گے اور جن لوگوں نے اپنا سیلاب کی وجہ سے کھودیا ہے، انہیں اندراما مکان دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ایسے لوگوں کو مکانات الاٹ کریں۔

اس کے علاوہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ہنمکنڈہ کلکٹریٹ میں سات اضلاع کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ منعقد کیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی فوری رپورٹ تیار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے ایک بھیڑ مرنے پر 5 ہزار اور بھینس یا گائے مر جائے تو 50 ہزار معاوضہ دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں