حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس لیڈر راہول گاندھی بہار میں انتخابی مہم کے دوران ایک نئے روپ میں نظر آئے۔ بیگوسرائے میں جب وہ ماہی گیروں سے ملے تو انہوں نے صرف ان کے مسائل ہی نہیں سنے بلکہ وہ خود پانی میں کود پڑے اور مچھلیوں کا جال اپنے ساتھ کھینچ کر سب کو حیران کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے ماہی گیروں سے بے تکلفی کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے ماہی گیروں کی زندگی اور انہیں درپیش چیلنجز کے بارے میں دریافت کیا۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں
https://x.com/i/status/1984938361254215699
اس موقع پر راہول گاندھی کے ساتھ وی آئی پی پارٹی کے صدر مکیش ساہنی بھی موجود تھے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ ندیوں، نہریں، تالاب اور ان پر انحصار کرنے والے ماہی گیر ریاست بہار کی معیشت کا ایک اہم حصہ ہیں۔ راہول گاندھی نے یقین دلایا کہ وہ ان کے حقوق اور وقار کے لیے ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔


