بس ڈرائیور کی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے موت، نارائن راجو نے 50 طلبا کی جان بچالی

حیدرآباد (دکن فائلز) طلباء کو کالج لے جانے والی بس کے ڈرائیور کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔ بس، سڑک پر تیزی سے سفر کرہی تھی کہ اس دوران ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑا اور انہوں نے اسٹیئرنگ پر ہی دم توڑ دیا۔ ڈرائیور نے اپنی آخری سانس لینے کے دوران بھی مسافرین کی جان کا خیال رکھتے ہوئے سمجھ داری سے کام کیا اور بس کو حادثے کا شکار ہونے سے بچایا۔ انہوں نے بس کو سڑک کے کنارے کھینچ روک دیا۔ اس سے بس میں سوار 50 طلبہ کی جان بچ گئی۔ یہ واقعہ آندھرا پردیش کے امبیڈکر کونسیما ضلع کے المورو منڈل میں مادیکی ہائی وے پر پیش آیا۔

ڈی نارائن راجو، جو مادیکی گاؤں کے رہنے والے ہیں، راجہ مہندرا ورم میں ڈائیٹ انجینئرنگ کالج میں بس ڈرائیور کے طور پر کام کر رہے تھے۔ پیر کی صبح کتہ پیٹ منڈل کے گنتی سے طلباء کو بس میں سوار کرکے کالج جاتے ہوئے انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا۔ اس وقت بس میں 50 طلبہ سوار تھے۔ نارائن راجو نے 50 طلبا کی جان بچالی۔

فوری طور پر طالب علموں نے ایمبولینس کو بلایا۔ تاہم ایمبولینس کے پہنچنے سے پہلے ہی نارائن راجو کی موت ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں