لال قلعہ دھماکہ کے اہم ملزم ڈاکٹر عمر کے مکان کو دھماکہ سے اڑا دیا گیا

حیدرآباد (دکن فائلز) دہلی میں لال قلعہ کے قریب کار دھماکہ کے اصل ملزم ڈاکٹر عمر کے مکان کو منہدم کردیا گیا۔ جمعہ کو جموں و کشمیر کے پلوامہ میں واقع ڈاکٹر عمر کے گھر کو دھماکہ خیز مواد سے مسمار کر دیا گیا۔ سیکورٹی ایجنسیوں نے مکان پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کا ٹھکانہ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے منہدم کردیا۔

سیکورٹی فورسز نے یہ آپریشن اس بات کی تصدیق کے بعد شروع کیا کہ اس کے گھر کو دہشت گرد پناہ گاہ اور ہتھیار چھپانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ اس آپریشن کے لیے پہلے علاقے کو مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں لے لیا گیا۔ بعد ازاں کنٹرول شدہ دھماکہ خیز مواد کا استعمال کرتے ہوئے مکان کو مکمل طور پر زمین بوس کر دیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ آپریشن بغیر کسی جانی نقصان کے مکمل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں