’تمام کشمیریوں کو مجرم نہ ٹھہرایا جائے۔۔‘ عمر عبداللہ کا بیان

حیدرآباد (دکن فائلز) دہلی کار بم دھماکہ کے بعد ملک بھر میں کشمیریوں کو شک کی نظر سے دیکھے جانے کے معاملے پر وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چند افراد کی غلط کاریوں کی سزا پوری قوم کو دینا نامناسب ہے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ کشمیری نوجوان اب دوسرے ریاستوں میں تعلیم یا ملازمت کے لیے جانے سے خوفزدہ ہیں کہ کہیں انہیں بلا جواز مشتبہ قرار دے کر ہراساں نہ کیا جائے۔ حتیٰ کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ خود دہلی میں کشمیر نمبر پلیٹ والی گاڑی چلانے سے گھبراتے ہیں، کیونکہ ہر جگہ روک کر تفتیش کیے جانے کا اندیشہ رہتا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حالات نے عام کشمیریوں کی نقل و حرکت مشکل بنا دی ہے اور اس ماحول نے لوگوں کو ذہنی طور پر مفلوج کر رکھا ہے۔ ان کے مطابق کچھ عناصر کی غلطیوں کو بنیاد بنا کر پوری وادی کو مجرم ثابت کرنا ایک خطرناک رجحان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں