حیدرآباد (دکن فائلز) دبئی ایئر شو میں جمعہ کی دوپہر ہندوستانی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ’تیجس‘ فضائی کرتب کے مظاہرے کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس کے بعد ایئر شو روک دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا، جہاں بڑی تعداد میں لوگ فضائی کرتب کا مظاہرہ دیکھنے موجود تھے۔ ’تیجس‘ طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 10 منٹ پر فضائی نمائش کے دوران اچانک زمین پر گرکر کر تباہ ہو گیا۔
ہندوستانی فضائیہ نے حادثہ میں پائلٹ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور حادثہ کی تحقیقات کےلئے ٹیم تشکیل دینے کا اعلان کردیا۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں
https://x.com/i/status/1991821191775175036
اس حادثہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ کے گرتے ہی گہرے سیاہ دھوئیں کے بادل فضا میں اٹھنے لگے، جس پر نظارہ دیکھنے کے لیے آئے شائقین پریشان ہوگئے۔



