بڑی خبر: بی جے پی-آر ایس ایس کارکنوں کی بطور بی ایل او اسسٹنٹس تقرری! ایس آئی آر پر خدشات کا اظہار، کلکٹر نے قرار دیا ‘غلطی

‘حیدرآباد (دکن فائلز) مدھیہ پردیش کے ضلع دتیا میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی کے دوران بی جے پی اور آر ایس ایس سے وابستہ افراد کو بوٹھ لیول آفیسر (BLO) کے معاونین کے طور پر شامل کیے جانے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ کلکٹر نے اسے انتظامی غلطی قرار دیتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

معاملہ سامنے آنے کے بعد لوگوں نے پورے ایس آئی آر عمل پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس نے الزام لگایا کہ انتظامیہ بی جے پی کے دباؤ میں کام کر رہی ہے، جبکہ دتیا کلکٹر سواپنل نے کہا کہ تین نام غلطی سے فہرست میں شامل ہوئے ہیں جنہیں اب نکالا جا رہا ہے۔

کانگریس کے ریاستی صدر جیتو پٹواری نے اسے “جمہوریت کے منہ پر طمانچہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل کو پارٹی مفاد کے لیے استعمال ہونے نہیں دیا جائے گا۔ انتخابی فہرستوں کی گھر گھر تصدیق چار دسمبر تک جاری رہے گی جبکہ مسودہ فہرستیں 9 دسمبر کو جاری ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں