جماعت اسلامی کی ’ہمسایہ حقوق مہم‘ جاری: مسلم نوجوان کی دل کو چھولینی والی تقریر (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) جماعت اسلامی ہند کی جانب سے شروع کی گئی ’ہمسایوں کے حقوق‘ مہم نے ملک بھر میں مثبت بحث چھیڑ دی ہے۔ اس مہم کے دوران اورنگ آباد میں ایک شاہراہ پر مسلم نواجوان عادل مدنی کی جانب کی گئی بامعنی تقریر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں انہوں نے پڑوسی کی اہمیت، اخلاقی ذمہ داری اور سماجی رویّوں پر اہم نکات اجاگر کیے۔

پبلک ساؤنڈ سسٹم کے ذریعہ بات کرتے ہوئے عادل مدنی نے کہا کہ اسلام میں پڑوسی کا مقام انتہائی بلند ہے، مگر آج کی خود غرض زندگی نے ہمیں اس رشتے سے غافل کر دیا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ شادیوں اور تقریبات میں پٹاخوں کا شور، رات دیر تک ڈی جے، گلیوں میں انڈے یا رنگ پھینکنے جیسی سرگرمیاں دیکھنے میں تو خوشی کا اظہار لگتی ہیں، لیکن حقیقت میں یہ پڑوسیوں، خاص طور پر بیمار افراد اور چھوٹے بچوں کے لیے شدید تکلیف کا سبب بنتی ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر کسی محلہ میں رات دو بجے پٹاخہ پھوٹیں، بزرگ جاگ جائیں، بچے ڈر کر رو پڑیں تو کیا یہ واقعی خوشی ہے؟ انہوں نے اس ذہنیت پر افسوس ظاہر کیا کہ اگر کوئی پڑوسی درخواست کرے بھی تو اکثر جواب ملتا ہے کہ “تمہیں ہماری خوشی سے جلن ہے؟”

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1996543373151490486

عادل مدنی نے احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ شخص مسلمان نہیں جس کا پڑوسی اس کے شر سے محفوظ نہ ہو۔ ان کے مطابق ایمان صرف عبادات کا نام نہیں بلکہ اس میں دوسروں کے لیے آسانی پیدا کرنا بھی شامل ہے۔ مہم کو ملک بھر میں مثبت ردعمل مل رہا ہے۔ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ معاشرتی ہم آہنگی اسی وقت ممکن ہے جب پڑوسی خود کو محفوظ، محترم اور مطمئن محسوس کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں