این ڈی اے کے امیدوار جگدیپ دھنکھڑ نے نائب صدر انتخابات میں 500 سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کی ہے جبکہ حزب مخالف و اپوزیشن کے امیدوار مارگریٹ الوا کو 200 سے بھی کم ووٹ حاصل ہوئے۔
ملک کے چودھویں نائب صدر منتخب ہونے کے بعد جگدیپ دھنکھڑ بہت جلد عہدہ کا حلف لیں گے۔ ذرائع کے مطابق کل 725 ووٹ ڈالے گئے جبکہ ان میں سے 15 کو غلط قرار دیا گیا۔
آج صبح 10 بجے ووٹنگ کا آغاز ہوا تھا تاہم ووٹنگ شام 5 بجے تک جاری رہی۔ اس دوران 55 ارکان پارلیمنٹ نے ووٹ نہیں دیا۔
ترنمول کانگریس، جس کے کل 36 ممبران پارلیمنٹ ہیں، جن میں لوک سبھا کے 23 ممبران بھی شامل ہیں، نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔