ملت کی غیور اور ایمانی جذبہ سے سرشار بیٹی: تعلیم ترک کرنا گوارا کیا لیکن حجاب کو نہیں چھوڑا، غوثیہ نے میڈیکل فزکس میں پوسٹ گریجویشن کرلیا، فرقہ پرستوں کے منہ پر زور دار طمانچہ

حیدرآباد (دکن فائلز) سال 2022 میں حجاب تنازع کے سبب تعلیم ادھوری چھوڑنے والی غیور مسلم طالبہ غوثیہ (24) نے حوصلے، صبر اور محنت کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے میڈیکل فزکس میں پوسٹ گریجویشن مکمل کر لی ہے۔ ایمانی جذبہ سے سرشار غوثیہ نے 8 سے زائد CGPA کے ساتھ کامیابی حاصل کی اور اب ذولیخہ ینی پویا انسٹی ٹیوٹ آف آنکولوجی میں انٹرن شپ کر رہی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق غوثیہ نے یونیورسٹی کالج، ہمپن کٹہ میں بی ایس سی کی تعلیم کے دوران حجاب تنازع کے باعث چھٹے سمسٹر کی کلاسز چھوڑ دی تھیں۔ ایک سال تک اسکول ٹیچر کے طور پر کام کرنے کے بعد انہوں نے منگلور یونیورسٹی کے منگل گنگوتری کیمپس میں دوبارہ تعلیم شروع کی۔

غوثیہ کا کہنا ہے کہ اس واقعہ نے انہیں ذہنی طور پر توڑ دیا تھا لیکن بالآخر وہ مزید مضبوط بن کر ابھریں۔ ان کا خواب ریڈیئشن سیفٹی آفیسر بننا ہے۔ ان کی کامیابی اُن تمام طالبات کے لیے امید کی کرن ہے جو مشکلات کے سبب تعلیم سے دور ہو جاتی ہیں خاص طور پر باحجاب مسلم طالبات کےلئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں