گجرات کے سابق نائب وزیراعلیٰ نتن پٹیل آج اس وقت زخمی ہوگئے جب ریاست میں ضلع میسانہ کے کڑی قصبے میں ان کی قیادت میں ایک ترنگا یاترا نکالی جارہی تھی کہ اچانک ایک گائے نے انہیں ٹکر ماردی۔
Stray cow attacks Gujarat's former Deputy CM Nitin Patel during "Har Ghar Tiranga" yatra in Mehsana. pic.twitter.com/pwlmqRi7nT
— Saral Patel (@SaralPatel) August 13, 2022
میسانہ میں ترنگا یاترا کے دوران گائے کے حملے میں نتن پٹیل کا بایاں پیر زخمی ہوگیا اور وہ نیچے گرپڑے۔ اطلاعات کے مطاق کڑی قصبے میں نتن پٹیل کی قیادت میں ترنگا یاترا نکالی گئی۔ اس دوران ایک سرپٹ دوڑتی ہوئی گائے ریلی میں گھس پڑی۔ گائے کے حملے میں متعدد لوگ زخمی ہوگئے تاہم نتن پٹیل سے بھی گائے ٹکرائی اور وہ نیچے گرپڑے اور ان کا پیر فریکچر ہوگیا۔
اس واقعہ کے ایک ویڈیو کلپ میں نتن پٹیل کو ترنگا تھامے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک گائے سرپٹ دوڑتی ہوئی یاترا میں گھس پڑی اور متعدد لوگوں کو ٹکر مارا اور نتن پٹیل بھی گرپڑے۔
بی جے پی رہنما کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں جانچ کے بعد پتہ چلاکہ ان کے بائیں پیر میں فریکچر ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں تقریباً ایک تک آرام کرنے کا مشورہ دیا۔